چین کی سرحد کے قریب بھارتی فوج کی گاڑی کو حادثہ:3 اہلکار ہلاک

Published: 22-12-2020

Cinque Terre

نیو دہلی(بیورورپورٹ)چین کی سرحد کے قریب بھارتی فوج کی گاڑی کو حادثے کے نتیجے میں تین اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور چین کی سرحد کے قریب نٹھولا کے علاقے میں بھارتی فوج کی جیپ ایک موڑ پر برف باری کی وجہ سے پھسلن کے باعث کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین اہل کاروں سمیت 4 افراد ہلاک جب کہ ایک اہل کار شدید زخمی ہوگیا جس کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کولکتہ منتقل کردیا گیا ہے۔حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کے کرنل کا بیٹا بھی شامل ہے جس کی عمر 13 سال ہے، حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور لاشوں کو گاڑی سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردیا گیا ہے۔


اردو نیوزپیپر
انگلش نیوزپیپر
Wait..! Newspaper will be Update soon!.