شوگراں میں آندھی سے درخت سیاحوں کی گاڑی پر آ گرا، 4 جاں بحق

Published: 12-06-2021

Cinque Terre

مانسہرہ / بالاکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)تیز آندھی سے شوگراں روڈ پر ایک بڑادرخت سیاحوں کی گاڑی پر گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مانسہرہ میں تیز آندھی سے شوگراں روڈ پر ایک بڑادرخت سیاحوں کی گاڑی پر گر گیا جس سے 3 سیاح ایک مقامی شخص جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 مانسہرہ کے آفیسر محمد عامر سے ملنے والی تفصیل کے مطابق بالاکوٹ شوگراں روڈ پر بارش اور آٰندھی کے دوران درخت اکھڑ کر پجارو گاڑی پر آ گرا جس میں سوار سیاح عابد شاہ، امیرحمزہ ساکنان نوشہرو فیروز سندھ اور ان کا ڈرائیور چوہدری عدیل سکنہ آزاد کشمیر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک موٹر سائیکل سوار سفیر سکنہ گڑھی حبیب اللہ بھی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔


اردو نیوزپیپر
انگلش نیوزپیپر
Wait..! Newspaper will be Update soon!.