سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم، انڈے، گھی، دودھ ، جوسز، فروزن گوشت و دیگر اشیامہنگی ہونگی

Published: 12-06-2021

Cinque Terre

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وفاقی حکومت نے اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ مین انڈے، کھانے کے تیل،گھی، نمک،مختلف اقسام کے اناج (Cereals) جوسز، چقندر،کانچ کی چوڑیاں، دودھ،کریم، مکھن،دیسی گھی، دہی، پنیر،گوشت مختلف اقسام کے اچار، نکمین گوشت، بائسائیکل،جہاز، ٹرینر ایئر کرافٹس اور ان کے اسپیئر پارٹس سمیت درجنوں اشیا پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دیدی ہے جس سے دودھ، دہی جوسز، گھی، آیؤڈائز نمک، ٹیبل سالٹ، دیسی گھی اور استعمال کی دوسری اشیا مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فنانس بل کے ذریعے سیلز ٹیکس ایکٹ کے چھٹے شیڈول سے30 سے زائد سیئرلز کو ختم کرنے کی سفارش کی ہے، مجوزہ ترمیم کہا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس سے چھوٹ کے حامل شیڈول سے ان سیئرلز کو ختم کردیا جائے ان سیریلز کے ختم ہونے سے ان اشیا پر سیلز ٹیکس لاگو ہو جائیگا۔

مجوزہ ترمیم میں جن اشیا پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کی جارہی ہے ان میں انڈے، ہیچنگ کیلیے استعمال ہونیو الے انڈے، چقندر، مختلف برانڈ سے فروخت ہونیو الی آئس اور واٹرز، ٹیبل سالٹ، آئیوڈائز نمک، کانچ کی چوڑیاں، دہی ،دودھ، کریم، مختلف فلیور کے دودھ پنیر، مکھن، دیسی گھی، چیز، پراسیس کردہ چیز، فریز شدہ نکمین گوشت، اوجھڑی، گوشت، فیٹ فلڈ دودھ، انرجی سیور لیمپ، مختلف اقسام کے اچار، الیکٹرانک سرکٹ، پلاسٹک کیپ، گلگت بلتستان اور مالاکنڈ میں فروٹ پراسیسنگ اینڈ پریزرویشن یونٹس لگانے کیلیے درآمد کی جانیوالی مشینری اور پلانٹس، ویٹ و ڈرائی لیز پر منگوائے جانیو الے جہاز، ٹرینر ایئر کرافٹس اور ٹرینر ایئر کرافٹس کیلیے استعمال ہونے والی مینیٹیننس کٹ،جہازوں اور ٹریں ر ایئر کرافٹس کے سپیئر پارٹس، ایئر لائنز کی جانب سے درآمد کردہ ایوی ایشن ایمولیشنز، اسٹیل بلٹس، انگٹس،بار اور دیگر اقسام ککے لونگ ری رولڈ اسٹیل مصنوعات سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں، فنانس بل کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد ایکٹ بننے سے ان اشیا پر سیلز ٹیکس لاگو ہوجائیگا۔


اردو نیوزپیپر
انگلش نیوزپیپر
Wait..! Newspaper will be Update soon!.