سعودی عرب میں تمام بین الاقوامی پروازیں ایک ہفتے کے لیے معطل

Published: 21-12-2020

Cinque Terre

ریاض: سعودی عرب میں تمام بین الاقوامی پروازیں ایک ہفتے کے لیے معطل کردی گئی ہیں۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برطانیہ سمیت مختلف یورپی ممالک میں کورونا وبا کی نئی شکل سامنے آنے کے بعد سعودی عرب نے تمام بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت پرایک ہفتے کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق پابندی عارضی ہے لیکن صورتحال کے پیش نظراس میں توسیع ہوسکتی ہے، وزارت صحت کی ہدایات پریہ فیصلہ نئی قسم کے وائرس سے مقامی شہریوں سمیت غیرملکی لوگوں کومحفوظ رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ افراد جو8 دسمبر2020 کے بعد کسی بھی یورپی یا ایسے ملک سے آئے ہیں جہاں یہ وبا پھیلی ہے وہ افراد 14 دن کے لیے خود کو قرنطینہ کرلیں۔ تاہم وہ افراد جو گزشتہ 3 ماہ کے اندر کسی بھی یورپی یا ایسے ملک سے آئے ہیں جہاں یہ وبا پھیلی ہے انہیں چاہئے کہ وہ فوری طور پرکووڈ ٹیسٹ کرائیں۔




اردو نیوزپیپر
انگلش نیوزپیپر
Wait..! Newspaper will be Update soon!.