پاکستانیوں پر عائد ویزا پابندی عارضی ہے:یو اے ای کی یقین دہانی

Published: 21-12-2020

Cinque Terre

ابوظبی(مانیٹرنگ ڈیسک)یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستانی شہریوں پر عائد ویزا پابندی عارضی ہے جو کورونا وائرس کے سبب لگائی گئی۔پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی سے متعلق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبدالله بن زید النیہان کا اہم بیان سامنے آگیا اور انہوں ںے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستانی شہریوں پر عائد ویزا پابندیاں مستقل نہیں بلکہ عارضی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی منسٹری آف فارن افیئرز کے مطابق وزیر خارجہ شیخ عبداللہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین دوطرفہ گہرے تعلقات ہیں جن میں مزید وسعت کی گنجائش بھی ہے۔وزیر خارجہ شیخ عبداللہ نے کہا کہ  امارات 15 لاکھ پاکستانی شہریوں کا دوسرا گھر ہے، موجودہ سفری بندشیں کورونا وائرس کی وجہ سے ہیں، وبا کی وجہ سے عائد ویزوں کے اجراء میں پابندیاں عارضی ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی برادری نے امارات کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان نے امارات کے قیام کے ساتھ ہی سفارتی تعلقات قائم کیے پاکستان سے آئندہ بھی تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود نے دورہ یو اے ای میں یہ معاملہ اٹھایا گیا، دفتر خارجہ

دریں اثنا دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حالیہ دورہ یو اے ای میں پاکستانیوں کے لیے ویزا پابندیوں کا معاملہ اٹھایا تھا، وزیر خارجہ نے پاکستانی کمیونٹی کی بہبود کے معاملات پر بھی بات کی۔

اسی سے متعلق : شاہ محمود قریشی کا یو اے ای سے پاکستانیوں کو درپیش ویزا مشکلات کے ازالے پر زورترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کو اماراتی حکام نے یقینی دہانی کروائی تھی کہ ویزا پابندیاں عارضی ہیں اور کوویڈ 19 پھیلاؤ کی وجہ سے عائد کی گئیں، یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے 15 لاکھ پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا ہے۔واضح رہے کہ اماراتی وزیر خارجہ کا اہم بیان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ امارات کے بعد سامنے آیا ہے۔ 

اردو نیوزپیپر
انگلش نیوزپیپر
Wait..! Newspaper will be Update soon!.