ترکی :اسپتال کے کورونا وارڈ میں آتشزدگی سے 8 افراد جاں بحق

Published: 20-12-2020

Cinque Terre

ترکی میں ایک اسپتال میں کورونا کے مریضوں کے لیے مختص انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 8 مریض جاں بحق اور 14 کی حالت غیر ہوگئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے صوبے غازیانتپ میں سانکو یونیورسٹی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں آکسیجن کا سیلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔ اس وارڈ میں کورونا کے مریض زیر علاج تھے۔دیکھتے ہی دیکھتے ہی آگ کے شعلوں نے پورے وارڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ کی گاڑی آنے تک 8 مریض لقمہ اجل بن گئے، امدادی کاموں کے دوران 14 مریضوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا جن کی حالت دھوئیں کے باعث غیر ہوگئی تھی۔

کورونا وارڈ میں آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والے افراد کی عمریں 65 سے 85 برس کے درمیان تھیں۔ حادثے کے بعد کورونا وارڈ سے مریضوں کو دوسرے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ترکی می کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار 610 ہے۔


اردو نیوزپیپر
انگلش نیوزپیپر
Wait..! Newspaper will be Update soon!.