پنجاب کے سرکاری اساتذہ کا بنی گالا میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان

Published: 20-12-2020

Cinque Terre

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پنجاب کے سرکاری اساتذہ نے بنی گالا میں مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔پنجاب کے سرکاری اساتذہ نے ڈی سی راولپنڈی سے مذاکرات کے بعد بنی گالا میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ سیکنڈری اسکول ٹیچرز کے چیئرمین کی کور کمیٹی قاسم بخاری نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے گزشتہ روز مذاکرات میں مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ڈی سی اسلام آباد ثالث بنے اور اس یقین دہانی پر ہم دھرنے کو ملتوی کر رہے ہیں، اگر مطالبات منظور نہیں ہوئےتو ایک دن کے نوٹس پر دوبارہ بنی گالہ میں احتجاج کریں گے۔گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے 36 اضلاع سے تعلق رکھنے والے کنٹریکٹ اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں بنی گالہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا تھا۔ اس دوران پولیس نے اساتذہ کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی تھی۔ ان کا موقف تھا کہ حکومت پنجاب نے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 14 ہزار اساتذہ کو مستقل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، اس کے باوجود اس حوالے سے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ 

اردو نیوزپیپر
انگلش نیوزپیپر
Wait..! Newspaper will be Update soon!.