معذور بچی سے زیادتی کے مجرم کوسزائے موت: 5لاکھ جرمانہ

Published: 20-12-2020

Cinque Terre

راولپنڈی(بیورورپورٹ)13سالہ معذور بچی کیساتھ جبری زیادتی کرنیوالے مجرم محمد ایوب کو سزائے موت اور5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر گوندل نے تھانہ رتہ کے مشہور کیس میں 13سالہ معذور بچی کیساتھ جبری زیادتی کرنیوالے مجرم محمد ایوب کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

عدالت نے قرار دیا کہ مجرم نے گھناؤنا جرم کیا ہے، معافی کی کوئی گنجائش نہیں ،معصوم بچوں اور بچیوں سے زیادتی کرنے والے مجرمان کڑی سزا کے مستحق ہیں۔40 سالہ مجرم محمد ایوب نے تھانہ رتہ کے علاقہ میں ہمسائے کے گھر داخل ہوکرمعذور بچی کو جبری زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

عدالت نے قرار دیا کہ جب تک مجرم کی موت واقعہ نہ ہوجائے پھانسی پر لٹکائے رکھا جائے۔


اردو نیوزپیپر
انگلش نیوزپیپر
Wait..! Newspaper will be Update soon!.