پی ڈی ایم جھوٹ کا سہارا لے کر عوام میں مایوسی پھیلا رہی ہے:شبلی فراز

Published: 19-12-2020

Cinque Terre

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم جھوٹ کا سہارا لے کر عوام میں مایوسی پھیلا رہی ہے۔اپنی ٹوئٹ میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ایک جانب بیرونی دشمن انڈین کرانیکلز کے ذریعے پاکستان کے خلاف جھوٹی معلومات پھیلانے کا جرم کر رہے ہیں تو دوسری جانب پی ڈی ایم جھوٹ کا سہارا لے کر عوام میں مایوسی پھیلا رہی ہے۔ دونوں کے جھوٹ کی تجارت رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ گزشتہ روز ٹی وی مناظرے میں شاہد خاقان عباسی کی وہی حالت تھی جو ‘ہارڈ ٹاک’ میں اسحاق ڈار کی تھی۔ سچ کے سامنے ان کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں۔ ندیم بابر نے (ن) لیگی جھوٹ کے پرزے پرزے کردئیے۔ ہاری ہوئی ٹیم کے ٹاپ کھلاڑی کی بے بسی اور لاچاری دیدنی تھی۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملکی برآمدات میں اضافے نے گزشتہ 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، مایوسی پھیلانے والے عناصر مایوس اور نادم رہیں گے۔


اردو نیوزپیپر
انگلش نیوزپیپر
Wait..! Newspaper will be Update soon!.