نائیجيريا ميں اسکول سے اغوا ہونے والے 344 طلبا بازياب

Published: 19-12-2020

Cinque Terre

افریقی ملک نائیجیریا میں بورڈنگ اسکول سے اغوا ہونے والے 344 بچوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے تاہم کچھ بچے تاحال اغوا کاروں کے قبضے میں ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بوکوحرام کے جنگجوؤں نے گزشتہ ہفتے ایک بورڈنگ اسکول پر حملہ کرکے سیکڑوں بچوں کو اغوا کر کے اپنے ہمراہ لے گئے تھے تاہم اب سیکیورٹی اہلکاروں نے ان بچوں کو ایک آپریشن کے دوران بازیاب کرالیا ہے۔

نائجیریا کی کاٹسینا ریاست کے گورنر امینو بیلو مساری نے سرکاری نشریاتی ادارے این ٹی اے کو بتایا کہ بچوں کو پڑوسی ریاست زمفارا سے بازیاب کراکے حکومتی سیکیورٹی فورسز کے سپرد کر دیا گیا ہے۔گورنر مساری نے مزید بتایا کہ بچوں کو معمول کی طبی جانچ کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا اور دیگر چند بچوں کی بازیابی کے لیے کارروائی جاری ہے۔

نائجیریا کے صدر محمدو بُہاری نے ایک ٹوئٹر پیغام میں ان بچوں کی رہائی کا خیر مقدم کیا ہے۔واضح رہے کہ انتہا پسند گروپ بوکو حرام نے ان بچوں کو 11 دسمبر کو اغواء کيا تھا اور بچوں کی رہائی کو مطالبات کی منظوری سے مشروط کیا تھا۔


اردو نیوزپیپر
انگلش نیوزپیپر
Wait..! Newspaper will be Update soon!.