نوکری کا جھانسہ دے کر نوجوان کا گردہ نکال لیا گیا

Published: 18-12-2020

Cinque Terre

کاہنہ(بیورورپورٹ)نوکری کا جھانسہ دے کر نوجوان کے دوست نے گردہ نکلوا دیا۔گجومتہ کے رہائشی اختر کا کہنا تھا کہ اس کے 20 سالہ بیٹے بلال کو سرکاری نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر اس کے دوست ندیم نے جنرل اسپتال میں بطور ڈرائیور نذیر کے ساتھ اسے ملایا جو اسے گاڑی میں بٹھا کر لے گئے اور راستے میں نشہ آور مشروب پلا کر بے ہوش کر دیا، گردہ نکال کر گھر کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔قریبی اسپتال میں چیک کروایا تو ڈاکٹر نے تصدیق کی کے آپ کے بیٹے کا دایاں گردہ غائب ہے، والد کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔


اردو نیوزپیپر
انگلش نیوزپیپر
Wait..! Newspaper will be Update soon!.