مودی سرکار کا شہریت بل بھارتی مسلمانوں کو ’اسٹیٹ لیس‘ بنا سکتا ہے، رپورٹ

Published: 17-12-2020

Cinque Terre

نئی دہلی(بیورورپورٹ) جنوبی ایشیا کے ممالک میں اقلیتوں کے حالات پرنظررکھنے والی رپورٹ میں بھارت مسلمانوں کے لیے پرتشدد اورخطرناک جگہ قراردیا گیا ہے۔جنوبی ایشیا میں شہری آزادیوں پر نظر رکھنے والی تنظیم ساؤتھ ایشیا اسٹیٹ آف مینارٹیز کی سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت مسلمانوں کے لیے خطرناک اور پرتشدد جگہ بن چکا ہے۔ رپورٹ میں بھارتی حکومت سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی شہریوں کے لیے قومی رجسٹرڈ مسلمانوں کو ممکنہ طور پر اسٹیٹ لیس بنا سکتا ہے۔ اسی تناظر میں بھارت میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کو ریاستی اداروں اوران کے اتحادی گروہوں کی جانب سے دھمکیوں اورتشدد کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں ٹی وی پرسینسرشپ کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں اورحکومت پرتنقید کرنے والے چینلز کوبند کیا جا چکا ہے اور’فارن کنٹریبیوشن ایکٹ‘ ترقی پسند اقلیتی این جی اوزکے خلاف ہتھیار کے طورپراستعمال کیا جا رہا ہے۔فروری میں ہونے والے مسلم مخالف فسادات سے متعلق بھی رپورٹ میں زکرکیا گیا اورمارچ میں کورونا وائرس کی وبا کے ابتدائی دنوں میں پھیلائی جانے والی نفرت‘ پربھی توجہ دلائی گئی۔رپورٹ میں باقی جنوبی ایشیائی ممالک میں بھی اسی قسم کے مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں حکومتوں کی جانب سے ’آزادی اظہار کے حقوق اوراجتماع کے حقوق کو قانون کا استعمال کرکے ان حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔


اردو نیوزپیپر
انگلش نیوزپیپر
Wait..! Newspaper will be Update soon!.