وزیر خارجہ کا امارات کا دورہ:اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

Published: 17-12-2020

Cinque Terre

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے۔دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی، سفارتخانے کے سینئر افسران اور اماراتی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

وزیر خارجہ اپنے دو روزہ دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دو طرفہ تعلقات، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کریں گے۔ توقع ہے کہ وزیر خارجہ کے اس دورہ سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ وزیر خارجہ کا یہ دورہ مسلم ممالک کے ساتھ اعلیٰ سطح کے روابط کے فروغ کا تسلسل ہے۔


اردو نیوزپیپر
انگلش نیوزپیپر
Wait..! Newspaper will be Update soon!.