منی لانڈرنگ: FIA کا شہباز اور حمزہ سے جیل میں تحقیقات کا فیصلہ

Published: 17-12-2020

Cinque Terre

لاہور(بیورورپورٹ) ایف آئی اے نے منی لارنڈنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے کوٹ لکھپت جیل میں تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔ایف آئی اے نے منی لارنڈنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے تحقیقات کیلیے سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو خط لکھ دیا۔ اینٹی کرپشن سرکل کے ایس ایچ او اپنی ٹیم کے ہمراہ آج جیل جائیں گے اور دونوں رہنماؤں کے بیان ریکارڈ کریں گے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان نے خط میں کہا کہ بیانات سے تحقیقات میں مدد ملے گی۔ اس سے قبل بھی23نومبر کو خط لکھا گیا تھا لہذا ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی ٹیم کو جیل میں تحقیقات کرنے کی اجازت دی جائیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز پر25ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔


اردو نیوزپیپر
انگلش نیوزپیپر
Wait..! Newspaper will be Update soon!.