کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا

Published: 25-04-2024

Cinque Terre

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے قبل رضوان کی انجری کی صورت میں بڑا دھچکا لگا ہے۔گزشتہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ محمد رضوان پاکستانی ٹیم کے اہم رکن ہے، انکی کمی محسوس ہوگی، وکٹ کیپر بیٹر کو کوئی بڑی انجری نہیں ہوئی تاہم انہیں اگلے دو میچز میں آرام دیکر فٹنس بحال کرنا ترجیع ہے۔انہوں نے کہا کہ رضوان انجری سے نجات کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں قیام کریں گے اور مجھے یقین ہے کہ وہ آئرلینڈ کی سیریز سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔وکٹ کیپر بیٹر نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں رضوان ٹانگ کی انجری کا شکار ہوکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ سیریز کا چوتھا ٹی20 میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

اردو نیوزپیپر
انگلش نیوزپیپر
Wait..! Newspaper will be Update soon!.