عدلیہ میں مداخلت کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا سپریم کورٹ سے رجوع

Published: 18-04-2024

Cinque Terre

اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ہائی کورٹ بار نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے آئینی درخواست دائر کر دی جس میں استدعا کی گئی کہ عدالت ہائی کورٹ ججز کے خط کی روشنی میں شفاف تحقیقات کرائے، شفاف تحقیقات کے بعد عدلیہ کو نیچا دکھانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے، معاملہ اگر سپریم جوڈیشل کونسل سے متعلقہ ہو تو عدالت کونسل کو جائزے کیلئے سفارشات بھیجے۔بار نے درخواست میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز نے خط میں سنگین نوعیت کے واقعات بیان کیے، آزاد عدلیہ آئین کی بنیاد اور فراہمی انصاف کا واحد ذریعہ ہے، عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔

اردو نیوزپیپر
انگلش نیوزپیپر
Wait..! Newspaper will be Update soon!.