غزہ میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ

Published: 11-04-2024

Cinque Terre

شمالی غزہ کے قریب اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس پر عالمی ادارے نے اس واقعے کو اسرائیلی حکام کے سامنے اٹھایا ہے۔الجزیرہ کے مطابق اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے (یونیسیف) نے بتایا کہ اس کی ایک گاڑی شمالی غزہ میں داخل ہونے کا انتظار کر رہی تھی جب اس پر براہ راست فائرنگ کی گئی۔لیکن یونیسیف نے نہ ہی نقصان کی تفصیل بتائی نہ ہی یہ بتایا کہ کس نے اس کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی البتہ اتنا ضرور کہا کہ اس نے اس واقعے کو اسرائیلی حکام کے ساتھ اٹھایا ہے۔یونیسیف نے ایکس پر لکھا “انتہائی افسوس کی بات ہے جان بچانے والی امداد کی فراہمی میں انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کے تحت امدادی کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنے تک انسانی امداد ضرورت مند لوگوں تک نہیں پہنچ سکتی۔”واضح رہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں عالمی اداروں کی کارکنوں کو بھی بے دریغ نشانہ بناتی ہے۔ رواں ماہ کے شروع میں بھی غزہ میں خوراک فراہم کرنے والے ادارے ورلڈ کچن کے قافلے پر میزائل حملوں میں متعدد امدادی کارکن جاں بحق ہوگئے تھے جن میں غیر ملکی بھی شامل تھے۔

اردو نیوزپیپر
انگلش نیوزپیپر
Wait..! Newspaper will be Update soon!.