جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں

Published: 29-03-2024

Cinque Terre

جنوبی افریقا کے شمالی صوبے لیمپوپو میں مسافر بس بیریئرز کو توڑتے ہوئے پُل سے نیچے جاگری اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایسٹر کی تقریب شرکت کے لیے زائرین بوٹسوانا سے لمپوپو کے ایک قصبے موریا کے ایک مذہبی مقام پر جا رہے تھے اور مماتلاکالا میں حادثے کا شکار ہوگئے۔جنوبی افریقا کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مسافر بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور بیریئرز توڑتے ہوئے پُل سے نیچے جا گری۔عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ زمین گرتے ہی بس میں آگ بھڑک اُٹھی اور زخموں سے چُور مسافروں کو بس سے نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ 45 مسافر جل کر ہلاک ہوگئے۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک الگ بیان میں کہا کہ حادثے میں صرف ایک 8 سالہ بچہ بچ گیا جسے قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

 

 

اردو نیوزپیپر
انگلش نیوزپیپر
Wait..! Newspaper will be Update soon!.