متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسینیشن جاری:بحرین میں آغاز کی تیاریاں

Published: 16-12-2020

Cinque Terre

ممبئی(بیورورپورٹ)پولیس آفیسر ظاہر کرکے لوگوں کے ساتھ دھوکا دہی کرنے والے بھارتی اداکار کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق متعدد ڈراموں میں کام کرنے والے اداکار کو پولیس آفیسر بن کر لوگوں کے ساتھ دھوکا دہی کرنا مہنگا پڑگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حیران کن طور پر ملزم چندی گڑھ سمیت شمالی بھارت کے متعدد شہروں میں واردات کے لیے ممبئی سے فضائی سفر کرکے آتا تھا اور پھر واپس بھی جہاز سے ہی جاتا تھا۔ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ 40 سالہ گرفتار ملزم دیگر شہروں میں جا کر خود کو پولیس آفیسر ظاہر کرکے لوگوں کے ساتھ دھوکا دہی سے پیسے اور طلائی زیورات بٹور لیتا تھا اور واردات کرکے ممبئی فرار ہو جاتا تھا۔ حال ہی میں ملزم جعل سازی کرکے خاتون سے 5 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات لے کر فرار ہوگیا تھا جس کے بعد پولیس نے خاتون کی شکایت پر کارروائی کی۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کو ممبئی میں واقع اسی کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔ ابتدا میں ملزم تمام الزامات سے انکار کرتا رہا اور خود کو ٹیلی ویژن انڈسڑی کا نامور اداکار ظاہر کرتا رہا بعدازاں ملزم نے اقرار کر لیا اور دوران تفتیش یہ اعتراف بھی کیا کہ وہ اب تک ناگپور اور اتراکھنڈ میں بہت سی وارداتیں کر چکا ہے۔


اردو نیوزپیپر
انگلش نیوزپیپر
Wait..! Newspaper will be Update soon!.