پوتن روس کے صدارتی انتخاب میں ریکارڈ 87.97 فیصد ووٹ کے ساتھ کامیاب

Published: 18-03-2024

Cinque Terre

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے صدر ویلادیمیر پوتن نے روس کے صدارتی انتخاب میں ابتدائی نتائج کے مطابق ریکارڈ 87.97 فصد ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی۔خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدارتی انتخاب کا 3 روزہ پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد حاصل ہونے والے ابتدائی نتائج کے مطابق ویلادیمیر پوتن 87.97 فیصد ووٹ کے ساتھ کامیاب ہوگئے ہیں۔ایف او ایم کے مطابق کے جی بی کے سابق لیفٹننٹ کرنل 71 سالہ پوتن 87.97 فیصد ووٹ حاصل کرلیا جو سوویت یونین کے بعد روس کی تاریخ کا سب سے بہترین نتیجہ ہے۔الیکشن حکام نے بتایا کہ روس میں صدارتی انتخاب کا ٹرن آؤٹ 74.22 فیصد رہا جبکہ 2018 میں 67.5 فیصد تھا، روس میں 11 کروڑ 40 لاکھ رجسٹرڈ ووٹر ہیں، جس میں  یوکرین کے 4 ریجنز بھی شامل ہیں۔ویلادیمیرپوتن 1999 سے وزیراعظم یا صدر کی حیثیت سے روس کے حکمران ہیں اور  دنیا کی بڑی جوہری طاقت کی حامل ریاست کی سربراہی کے لیے مزید 6 سال مل جائیں گے، جس کے بعد وہ ملک کی 200 سالہ تاریخ میں جوزف اسٹالن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والے رہنما بن جائیں گے۔

اردو نیوزپیپر
انگلش نیوزپیپر
Wait..! Newspaper will be Update soon!.