جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کے مالیاتی امور انتہائی مشکوک اور مبہم، سنگین سوالات اُٹھ گئے۔رپورٹ کے مطابق اسعد محمود کے فارم بی اور انکم ٹیکس ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں مبینہ مالیاتی تضادات کا انبار لگ گیا جب کہ اسعد محمود کے گوشواروں میں موجود اندراج، ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں موجود کوائف متضاد ہیں۔فارم بی میں پیشہ تدریس، مگر 2021ء سے 2023ء تک 30 سے 36 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ ظاہر کی گئی، پیشہ اور تنخواہ کے علاوہ ادارہ، عہدہ، تقرری، ملازمت کا معاہدہ، تنخواہ ادائیگی کا طریقہ، ذرائع، سیلری سلپ کا نہیں بتایا؟ ملتان کی جائیدادوں کی مالیت فارم بی اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں ایک دوسرے سے مختلف کیوں ہے؟فارم بی میں ملتان میں دو جائیدادوں کی مالیت بظاہر 27 لاکھ اور 25 لاکھ روپے جبکہ ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں 55 لاکھ اور 70 لاکھ روپے تھی۔دستاویزات میں جائیدادوں کی ملکیت کا فرق کیوں؟ فارم بی اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں کونسی جائیدادیں ظاہر کی گئیں؟ ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں 2025ء سے 48 مرلہ رہائشی پلاٹ کی مالیت 30 لاکھ روپے درج ہے۔پلاٹ کہاں ہے، کس سے، کیسے، کب، کس تاریخ پر خریدا گیا، ادائیگی کا ذریعہ کیا ہے؟ کیا مکمل رجسٹری، انتقال ہے؟ اسعد محمود نے 2026ء کے گوشوارے میں 400 کنال زرعی زمین کے لیز ایڈوانس کی مد میں 50 لاکھ روپے ظاہر کیے۔سوال یہ ہے کہ زمین کہاں ہے، اصل مالک کون، لیز کتنے سال کی ہے، رقم کسے ادا کی، لیز معاہدہ، ادائیگی کا ثبوت کہاں ہے؟ جائیداد سے سالانہ کرایہ آمدن 2024ء کو 3.48 لاکھ، 2025ء میں 23.04 لاکھ اور 2026ء میں 21.80 لاکھ روپے ظاہر کی گئی۔جائیدادیں کہاں ہیں، کرایہ دار کون ہے، کرایہ کس بینک اکاؤنٹ میں موصول ہوتا ہے، کرایہ نامہ، ٹیکس ریکارڈ کہاں ہے؟ اسعد محمود کے 2025ء کے گوشوارے میں نعیم حیدر گرمانی کو 30 لاکھ روپے ادائیگی کس مد میں کی گئی؟ ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں اثاثے 2023ء میں 96.24 لاکھ سے 2025ء میں تقریباً 1 کروڑ 75 لاکھ روپے کیسے ہو گئے؟ کیا اسعد محمود کے پاس اس بات کا جواب، دستاویزات ہیں کہ اثاثوں میں 79 لاکھ روپے کا اضافہ کیسے ہوا؟ جائیدادوں اور دیگر اثاثوں کی ظاہر کردہ مالیت کم کیوں لکھی گئی، قیمتوں کے تعین کا معیار کیا تھا؟ جی سکس فور اسلام آباد میں مبینہ تین گھر، مہنگی ترین کروڑوں کی گاڑیاں گوشواروں سے کیوں غائب ہیں؟ کیا اسعد محمود تمام اثاثوں، جائیدادوں، آمدن، اخراجات، بینک بیلنس، قرضوں کی تفصیلات پیش کر سکتے ہیں؟کیا اسعد محمود گزشتہ چھ سال کے ٹیکس ریٹرنز، ویلتھ اور بینک اسٹیٹمنٹس کا حساب دیں گے؟ کیا اسعد محمود وصول کردہ تنخواہ، جائیدادوں کا ریکارڈ، لیز معاہدات کی آزادانہ جانچ کے لیے تیار ہیں؟ کیا اسعد محمود فارم بی اور ویلتھ اسٹیٹمنٹس میں موجود مبینہ تضادات کا مفصل جواب دیں گے؟




