اکتوبر 22, 2026

پیٹرولیم لیوی کے خاتمے پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیموں کا اجلاس طے

اسلام آباد: پیٹرولیم لیوی کے خاتمے پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیموں کا اجلاس طے ہوگیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں پیٹرول لیوی کے خاتمے کے معاملے پر حکومتی اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیموں کے اجلاس کا فیصلہ کیا گیا۔لیاقت بلوچ کے مطابق حکومتی اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس 23 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی ملاقات بھی طے ہوگی۔نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ 23 اکتوبر جمعہ کو پیٹرول لیوی ٹیکس کے خاتمے کے لیے ملک گیر پُرامن احتجاج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور احتجاج ساتھ ساتھ جاری رہیں گے تاکہ عوام کو ریلیف ملے اور معاشی پہیہ چلے۔