پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سیف گیمز ایتھلیٹکس مقابلوں کے انعقاد کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کردی۔تفصیلات کے مطابق خصوصی کمیٹی میں پاک آرمی، پاکستان ایئر فورس، پاک بحریہ، واپڈا اور پی ایس بی سمیت دیگر ادارے کے افراد شامل ہیں۔بریگیڈیئر ظفر محمود عباسی کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔اولمپئن صدف صدیقی، اولمپئن شبانہ اختر، سلمان بٹ، کموڈور شکیل حیدر، کرنل نیبل رانا، پرویز میر، اور محمد ظفر کمیٹی میں شامل ہیں۔کمیٹی کھلاڑیوں کے انتخاب، تربیت اور ایونٹ کے انعقاد کی نگرانی کرے گی۔خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے ایتھلیٹکس کی بہتر تیاریوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے فیصلے سے وفاقی حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔کمیٹی سیف گیمز ایتھلیٹکس مقابلوں کے شاندار انعقاد کے لیے منظم منصوبہ بندی کرے گی۔




