نومبر 25, 2026

باڈی مسلز کے لیے شارٹ کٹ کے بجائے اس مشورے پر عمل کریں

باڈی مسلز بنانے کے شوقین بیشتر نوجوان شارٹ کٹ راستہ اختیار کرتے ہوئے مصنوعی ادویات کا استعمال کرتے ہیں جو انتہائی نقصان دہ بلکہ جان لیوا بھی ہوسکتا ہے۔اس حوالے سے جم انسٹرکٹر اور فٹنس ایکسپرٹ سمیع شیخ نے نوجوانوں کو مفید مشورے دیے۔انہوں نے بتایا کہ جم میں آنے والے زیادہ تر لڑکے یہ کہتے ہیں کہ ہمیں دوچار مہینے کے اندر آپ کے جیسی جسامت اور باڈی مسلز بنانے ہیں۔ ان کی خواہش ہوتی ہے کہ جلدی سے کوئی ایسا فوڈ سپلیمنٹ یا فوری پروٹین حاصل کرنے کا طریقہ بتا دیں۔انہوں نے بتایا کہ میں ان سے یہی کہتا ہوں کہ میں گزشتہ کئی سال سے ورزش کررہا ہوں اور خود کو چاق و چوبند رکھنے کیلیے تسلسل کے ساتھ ایکسرسائز کرنا ضروی ہے تب کہیں جاکر ایسی جسامت بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فوڈ سپلیمنٹس یا ادویات خود سے یا بغیر کسی ماہر ڈاکٹر کے مشورے کے لینا بہت خطرناک ہو سکتا ہے، صرف ضرورت اور مکمل میڈیکل چیک اپ کے بعد کسی ماہر کی نگرانی میں استعمال کرنا چاہیے۔