پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی سلیکشن کمیٹی میں ایک مرتبہ پھر بڑی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے اظہر علی، اسد شفیق اور علیم ڈار کو ان کے عہدوں سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلیکشن کمیٹی میں ایسے نام لائے جانے پر غور ہورہا ہے، جو صرف فیصلوں کی توثیق کرنے کے بجائے ٹھوس اقدامات اٹھاسکیں جبکہ سابق کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی ٹی20 میں سلیکشن کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔تاہم دونوں کھلاڑیوں کو اب بھی ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹس میں موقع دیا جائے گا۔بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار نے اشارہ دیا ہے کہ اسد شفیق اور اظہر علی سلیکشن کمیٹی میں فعال طور پر شامل نہیں جبکہ علیم ڈار کا بھی عہدے پر برقرار رہنے کا امکان معدوم ہوگیا ہے۔بنگلادیش کے خلاف حالیہ ٹی20 سیریز کے دوران اسد شفیق اور اظہر علی نے ٹیم ڈائریکٹر مائیک ہیسن کے ساتھ 16 رکنی اسکواڈ کے حتمی انتخاب میں حصہ نہیں لیا تھا۔




