PIA کا لاہور سے کویت فلائیٹ آپریشن کا اعلان

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے لاہور سے کویت کے لیے فلائیٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اےنے ہفتہ وار کویت کیلئے ایک پرواز آپریٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی آئی اے کی پہلی پرواز 25جنوری کو لاہور سے کویت سٹی جائے گئی،پی کے 205 رات 10بجکر 15منٹ پر لاہور سے روانہ ہو گئی،پی آئی اے لاہور سے کویت کے لیے ہفتے کے روز پرواز آپریٹ کیا کرے گا۔ پی آئی اے کویت کے لیے ائیربس اے320 طیارہ استعمال کرے گا،کویت سے واپس لاہور کے لیے علی الصبح 2بجے پرواز آپریٹ کی جائے گئی۔