نومبر 8, 2025

ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر نامزدگیوں کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر اور ویمن پلیئر آف دی ایئر کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیاہے ۔ آئی سی سی کی طرف سے نامزد کئے جانیوالوں میں انگلینڈ کے جو روٹ کے ساتھ بھارتی باؤلر جسپریت بمرا شامل ہیں۔ دوسری طرف سری لنکا کےکمندو مینڈس اور انگلینڈ کے ہیری بروک بھی اس لسٹ میں شامل ہیں۔ آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں جنوبی افریقہ کی لارا مولوارٹ، آسٹریلیا کی انابیل سدر لینڈ ، نیوزی لینڈ کی میلیکر اور سری لنکا کی چماری اتاپاتو شامل ہیں۔