عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونےکا ریٹ کم

سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر،آج عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ آل صرافہ ایسوسیشن کےمطابق آج مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی سے 24 کیرٹ فی تولہ سونا 272600روپے پر آ گیا ہے۔ اس کےعلاوہ 10گرام سونے کی قیمت 514 روپےکم ہوکر 233711 روپےہوگئی۔