دسمبر 9, 2025

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسم سرما کی بارش

سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ہے، عمرہ زائرین نے بارش کے دوران طواف کعبہ جاری رکھا۔ مکہ مکرمہ کے نواحی علاقوں میں بھی بارش خوب جم کر برسی، زائرین نے باران رحمت پر اللہ کا شکر ادا کیا، دوسری جانب مدینہ منورہ ریجن کے علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے سردیوں کی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔