جنوری 21, 2026

سندھ میں مرحوم ملازمین کی اولاد کیلئے ملازمت کا کوٹہ ختم

سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ کابینہ نے مرحوم ملازمین کی اولاد کے لیے ملازمت کا کوٹہ ختم کرنے کی منظوری دے دی اور اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے تحت سندھ میں فوتگی کوٹے پر مزید بھرتیاں نہیں ہوں گی۔ یاد رہے کہ رواں سال پنجاب حکومت بھی یہی فیصلہ کر چکی ہے جس کے تحت دورانِ سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کے لیے کوٹے سے متعلق رول 17 اے ختم کر دیا گیا تھا، جبکہ دورانِ سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے بیٹے، بیٹی یا بیوہ کو سرکاری نوکری دی جاتی تھی، اس حوالے سے حکومتِ پنجاب نے جولائی میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔