انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کم ہو گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 11پیسے سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 278.23 روپے سے کم ہوکر 278.12 روپے پر بند ہوا ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر3پیسے کمی سے279.07 روپے،یورو 0.93پیسے کمی سے 291.66 روپے کا ہوگیا،برطانوی پاؤنڈ 3روپے 80 پیسے کمی ہوکر روپے 351.90 پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم 76 روپے اورسعودی ریال 74.25 روپے پر برقرارہے۔