افغانستان میں طالبان مخالف مزاحمتی گروپس کا دائرہ وسیع ہوتا جا رہا ہے، جہاں مختلف صوبوں میں مسلح کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں۔افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ قابض طالبان رجیم کیخلاف ایک نئی مؤثراورمنظم مسلح مزاحمتی قوت کےطورپرابھرکرسامنےآگیا ۔ معروف عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نےاگست میں طالبان رجیم کےخلاف آپریشن محارب شروع کیا۔دی ڈپلومیٹ کے مطابق افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نےطالبان کے روایتی مضبوط گڑھوں قندھاراورہلمند میں سب سے زیادہ کارروائیوں کادعویٰ کیا ہے۔ افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق یکم اگست سے13نومبر تک22صوبوں میں126حملےکیےجن میں135 طالبان اہلکارہلاک ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی کارروائیوں میں طالبان اہلکاروں،فوجی اڈوں،چیک پوسٹوں اورسرکاری دفاتر کو نشانہ بنانےکادعویٰ کیا گیا ہے۔دفاعی ماہرین کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ طالبان رجیم میں داخلی انتشاراورگورننس بحران کےباعث افغانستان کے مختلف صوبوں میں مسلح مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔




