جون 10, 2026

محکمہ موسمیات نے سردی میں مزید اضافے کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں سردی کی لہر میں مزید اضافے کی پیشگوئی کردی۔ آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور سندھ میں سرد ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ہفتہ کے روز موسم کے حوالے سے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم صبح کے اوقات میں موسم شدید سرداور کہرپڑنے کی توقع ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہرپڑنے کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، صبح کے اوقات میں ملتان،بہاولپور، رحیم یار خان ، بہاولنگراور گردونواح میں بعض مقامات پر ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے، بالائی اضلا ع کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہرپڑنے کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے، سکھر ، شکارپور، کشمور، خیر پور اور گردونواح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے صبح کے اوقات میں کشمیر(راولاکوٹ،کوٹلی اورگردونواح) میں چند مقامات پر کہر پڑنے کی توقع ہے۔