دسمبر 8, 2025

فرانسوا بائرو فرانس کے نئے وزیراعظم نامزد

فرانس کے صدر میکرون نے مائیکل بارنیئر کے مستعفی ہونے کے بعد فرانس کے نئے وزیر اعظم کے طور پر سینٹرسٹ فرانکوئس بیرو کو نیا وزیراعظم نامزد کیا ہے۔ فرانکونس بیرو ایک سینئر سیاست دان اور فرانس کے معروف سیاستداں ہیں۔ نامزد وزیر اعظم فرانسوا بائرو نے آج علی الصبح ایلیسی پیلس میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی، 73 سالہ بائرو، جو ڈیموکریٹک موومنٹ گروپ کے رہنما ہیں، صدر میکرون کے ساتھ اتحاد میں ایک اہم شراکت دار ہیں اور کئی دہائیوں سے فرانسیسی سیاست میں ایک معروف شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ صدر میکرون کے دفتر نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ فرانسوا بائرو کو نئی حکومت کی تشکیل کی ذمہ داری سونپی گئی ہے،یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب گزشتہ ہفتے سابق وزیراعظم مائیکل بارنیئر تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں عہدے سے فارغ ہوگئے تھے، جس کے بعد فرانس کی حکومت کو ختم کردیا گیا تھا۔