ولادیمیر پیوٹن نےڈونلڈ ٹرمپ کو ذہین شخص قرار دےدیا

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک ذہین شخص قرار دےدیا جو مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتےہیں۔ روسی صدر پیوٹن نے قازقستان کے دورے کے دوران ٹرمپ کے بارے میں یہ بتائے بغیر کہ وہ کون سا حل ہے، جس کا حوالہ دے رہے ہیں، کہا کہ جہاں تک میرا خیال ہے دوبارہ منتخب ہونے والےامریکی صد درحقیقت میں ایک ذہین شخص ہیں، پہلے ہی کافی تجربہ کار ہیں، مجھے لگتا ہے کہ وہ اس کا کوئی حل تلاش کر لیں گے۔ساتھ ہی پیوٹن نے کہا انہیں یقین نہیں ہے کہ ٹرمپ اپنی جان پر حملے کے بعد محفوظ ہیں۔