کوئٹہ میں سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر علامتی ہڑتال کا آج تیسرا روز ہے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطابق او پی ڈیز میں ڈاکٹرز کی ہڑتال صبح 8 سے 11 بجے تک کی جا رہی ہے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 2 دسمبر سے او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ ہو گا۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔واضح رہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پر چلانے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ہیلتھ کمیٹیوں کا سربراہ ضلعی حکام کی بجائے محکمہ? صحت سے مقرر کرنے اور محکمہ? صحت میں کنٹریکٹ کی بجائے مستقل بھرتیاں کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔