مئی 25, 2026

عیدالاضحیٰ کی آمد کیساتھ کانگو وائرس کے خطرات بڑھنے کا خدشہ

عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ کانگو وائرس کے خطرات بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری قربانی کے لیے جانور خریدتے اور سنبھالتے وقت احتیاطی تدابیر اپنائیں، عیدالاضحیٰ کے دوران جانوروں پر چیچڑ مار اسپرے ضرور استعمال کریں۔طبی ماہرین نے کہا ہے کہ قربانی کے وقت دستانے، ماسک اور حفاظتی لباس کا استعمال کیا جائے، جانوروں کے خون اور آلائشوں کو براہِ راست ہاتھ لگانے سے گریز کیا جائے۔ماہرین نے بتایا ہے کہ کانگو وائرس چیچڑ کے کاٹنے یا متاثرہ جانوروں کے خون سے منتقل ہوتا ہے، بخار، جسم میں درد یا خون بہنے کی علامات ظاہر ہوں تو فوری طبی امداد حاصل کریں۔طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہری صفائی اور حفاظتی اصولوں کا خاص خیال رکھیں۔