جونئیر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز ہو گیا،ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے چائنہ کیخلاف دو کے مقابلے میں سات گول سے کامیابی حاصل کرلی۔ عمان میں کھیلے جانے گئے میچ میں پاکستان کی طرف سے حمزہ فیاض اور سفیان خان نے دو دو گول سکور کئے ،محمد عماد ،رانا ولید اور محمد مغیرہ نے ایک ایک گول سکور کیا۔ پاکستان دوسرا میچ کل بنگلا دیش کے خلاف عمان میں کھیلے گا۔