ممبر پیپلز پارٹی پنجاب کونسل راجہ عبد الرحمن ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی سربراہی میں وفدکی گورنر پنجاب سے ملاقات کی اور ملک کی موجودہ صورت حال سمیت دیگر امور بارے تبادلہ خیال کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ممبر پیپلز پارٹی پنجاب کونسل راجہ عبدالرحمان کی سربراہی میں وفد نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ صورت حال ، چھبیسویں آئینی ترمیم سمیت دیگر امور بارے تبادلہ خیال کیاگیا ، ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے راجہ عبدالرحمان ایڈوکیٹ کی پارٹی کے لئے خدمات کو سراہا۔ گورنر نے راجہ عبدالرحمان کو ان کے بیٹے کی برطانیہ کے لوکل گورنمنٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد بھی دی ،راجہ عبدالرحمان ایڈوکیٹ نے بیٹے راجہ ذیشان کی کامیابی پر مبارکباد دینے پر گورنر کا شکریہ ادا کیا، گورنر پنجاب سے ملاقات کرنے والے وفد میں خالد بٹ، ایڈوکیٹ سید نوید الحسن شامل تھے ملاقات کے موقع پر چوہدری محمد اسلم گل دیگر بھی موجود تھے۔