وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ گولی کا جواب گولی سے دینا آسان تھا،ہم نے جواب ربڑبلٹ سے دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ شہید کے اہلخانہ سے وعدہ ہے خون رائیگاں نہیں جائےگا،احتجاج کی کال دینےوالے واقعہ کے ذمہ دارہیں،تمام لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کریں گے،ہم نے اپنا نقصان برداشت کرلیا،ذمہ داروں کو سزاملےگی،پولیس کے 2جوانوں کی حالت تشویشناک ہے،آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ انھوں نے بتایا کہ ان کے 119 پولیس اہلکار اس احتجاج کے دوران زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ شدید زخمی ہوئے ہیں اور دو کی حالت نازک ہے۔