جون 20, 2026

افغان طالبان کے حالیہ اقدامات کو ملک کے سرکاری قوانین کا درجہ دینا ناقابل قبول قرار

ؤافغان طالبان رجیم کو نہ توعالمی برادری اورنہ ہی افغان عوام تسلیم کرنےکیلئےتیارہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں مستقل افغان مندوب نصیراحمد اندیشہ نے طالبان رجیم کےحالیہ اقدامات پرسوالات اٹھائے۔ افغانستان کے سفیرونمائندہ برائےاقوام متحدہ نصیراحمد اندیشہ نےکہا کہ طالبان کےاحکامات کو افغانستان کےسرکاری قوانین یاعوام کی مرضی اوررائےکی نمائندگی کےطورپرنہیں دیکھا جاناچاہیے۔نصیراحمد اندیشہ نے کہا کہ افغانستان کےعوام طالبان رجیم کے فیصلوں کی حمایت نہیں کرتےاوریہ پالیسیاں عوامی خواہشات کوبھی ظاہرنہیں کرتیں۔انہوں نے کہا کہ افغان عوام نہ صرف طالبان کی پالیسیوں سےتنگ ہیں بلکہ کچھ علاقوں میں رجیم کیخلاف کھل کراحتجاج بھی کررہےہیں۔