تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے فزکس کا پریکٹیکل ملتوی کردیا

تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے منگل کو ہونے والا فزکس کا پریکٹیکل ملتوی کردیا۔ کنٹرولر امتحانات نے کہاہے کہ ڈپٹی کمشنر نے تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس پر پریکٹیکل ملتوی کیا گیا،ملتوی شدہ عملی امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان کا مزید کہناتھا کہ تمام امیدواران کو بورڈ کی طرف سے باقاعدہ طور پر مطلع کیا جائے گا،ضلع راولپنڈی کے علاوہ تمام اضلاع میں پریکٹیکل ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہونگے،اس میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا۔