پی ایم ڈی سی کی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیاں بنانے کی ہدایت

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیاں بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کا کہنا ہے کہ کمیٹیاں شکایات کا 10 دن کے اندر جائزہ لے کر رپورٹس جمع کروائیں گی۔اُنہوں نے کہا کہ طلباء، فیکلٹی اور عملہ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیوں کے ساتھ تعاون کریں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ کمیٹیاں ہراسانی روکنے اور آگاہی کے لیے کردار ادا کریں گی۔