فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز ،انڈونیشیا ، سعودی عرب میچ میں بڑا اپ سیٹ

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ایشین کوالیفائرز میں انڈونیشیا نے سعودی عرب کو 0-2 سے ہراکر اپ سیٹ کر دیا۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں ہونے والے ایشین کوالیفائرز کے گروپ سی کے میچ میں انڈونیشیا نے سعودی عرب کی ٹیم کو آؤٹ کلاس کیا،میچ کے آغاز سے ہی انڈونیشین کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا، میچ کے 32 ویں منٹ میں مارسیلینو نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی،پھر میچ کے 57 ویں منٹ میں مارسیلینو نے ایک اور شاندار گول کرکے ٹیم کی برتری دو صفر کردی جو میچ کے مقررہ وقت تک برقرار رہی۔ یوں فیفا رینکنگ میں 130 ویں نمبر پر موجود انڈونیشیا نے 59 ویں رینکنگ کی ٹیم سعودی عرب کو اپ سیٹ شکست دی،اس فتح کے بعد انڈونیشیا کی ٹیم گروپ سی میں تیسری پوزیشن پر چلی گئی، واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 مشترکہ طور پر امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا۔