برآمدات 11 فیصد اضافہ،تجارتی خسارہ میں 4.12 فیصد کمی،ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

ادارہ شماریات نےتجارتی اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کردی،رپورٹ میں برآمدات میں 11 فیصد اضافہ جبکہ رواں مالی سال کے 4 ماہ میں تجارتی خسارہ 4.12 فیصد کم ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر سال 2023 کے مقابلےاکتوبر 2024 میں برآمدات 11 فیصد اضافے سے 2 ارب 98 کروڑ ڈالر رہی،رواں مالی سال 4 ماہ میں برآمدات 13.55 فیصد بڑھ کر 10 ارب 88 کروڑ90 لاکھ ڈالر رہی۔ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں برآمدات میں 5 فیصد کا اضافہ ہوا،اکتوبر 23 کے مقابلےاکتوبر 24 میں درآمدات 6 فیصد اضافے سے 4 ارب 60 کروڑ ڈالر رہی ۔ ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں درآمدی بل 1 فیصد کمی ہوئی،اکتوبر 23 کے مقابلے اکتوبر 24 میں تجارتی خسارہ 26 فیصد کمی سے 1 ارب 60 کروڑ ڈالر رہ گیا،ستمبر 24 کے مقابلے اکتوبر 24 میں تجارتی خسارے میں 11.70 فیصد کمی ہوئی۔ رواں مالی سال 4 ماہ میں تجارتی خسارہ 4.12 فیصد کمی سے 7 ارب 8 کروڑ ڈالر رہ گیا،گزشتہ مالی سال پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارہ 7 ارب 38 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا،رواں مالی سال 4 ماہ میں برآمدات 13.55 فیصد بڑھ کر 10 ارب 88 کروڑ90 لاکھ ڈالر رہی،رواں مالی سال 4 ماہ میں درآمدی بل 5.86 فیصد بڑھ کر 17 ارب 97 کروڑ ڈالر رہا۔