ایکس کا چیٹ باٹ جلد متعارف کرائے جانے کا امکان

اب تک ایکس سوشل میڈیا نیٹ ورک نے اپنے Grok اے آئی چیٹ بوٹ کو سبسکرائبرز تک محدود رکھا ہے لیکن یہ رپورٹس کے مطابق یہ جلد ہی سب کیلئے دستیاب ہونے والا ہے۔ایکس Grok چیٹ باٹ کے بعض فیچرز کو تمام صارفین کے لیے دستیاب کرنے کی تیاری کر رہا ہے جس کا آغاز پہلے نیوزی لینڈ میں ٹرائل طور پر کیا جائے گا۔یہ بیٹا ٹیسٹ پلیٹ فارم کو اس بات کا جائزہ لینے میں دے گا کہ اس کی پروڈکٹ کس طرح کام کرتی ہے اور اس تک رسائی حاصل کرنے والے بہت سے صارفین اسے کس طرح استعمال کریں گے۔گزشتہ چند دنوں میں مختلف ایکس محققین اور ڈویلپرز نے اس فیچر کے بارے میں محدود معلومات شیئر کیں جو کہ مفت ورژن میں کام کرے گا۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ ابتدائی پابندیوں میں Grok-2 ماڈل ہوگا جس میں ہر دو گھنٹے میں زیادہ سے زیادہ 10 سوالات کی اجازت اور Grok-2 منی ماڈل میں ہر دو گھنٹے میں 20 سوالات کی اجازت جبکہ ہر دن صرف تین تصویروں کے تجزیوں کی اجازت ہوگی۔واضح رہے کہ Grok-2 کو ایکس اے آئی نے اگست میں لانچ کیا تھا جس میں اب امیج جنریشن ٹیک پچھلے مہینے اپ ڈیٹ کے بعد تصویری تجزیہ کی صلاحیتوں سے مکمل ہو گئی ہے۔