سموگ کیس؛بھارتی سپریم کورٹ نے 25نومبر تک پٹاخوں پر مستقل پابندی کا حکم دیدیا

بھارتی سپریم کورٹ نے سموگ کے حوالے سے سماعت پردہلی حکومت کو 25 نومبر تک پٹاخوں پرمستقل پابندی کا حکم دے دیا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی پولیس کی سخت الفاظ میں سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ دہلی پولیس پٹاخوں کی خرید و فروخت اور جلانے پر فوری ایکشن لے،کوئی بھی مذہب کسی بھی ایسی سرگرمی کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا ہے جس سے آلودگی پیدا ہو۔بھارتی سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ پٹاخے پھوڑنا شہریوں کی صحت کے بنیادی حق کو بھی متاثر کرتا ہے۔ یاد رہے کہ دیوالی کے تہوار پر بھارت میں آتشبازی کی جارہی ہے جو فضائی آلودگی اور سموگ کا باعث بن رہی ہے ۔جس پر سپریم کورٹ نے نوٹس لیاتھا۔