کا ونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے موسیٰ خیل میں کارروائی کر کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 2 گرفتار کر لئے گئے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑشم قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 گرفتار ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک اور گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔