کراچی:شہر قائد کی طالبات نے جدید دوا کی منفرد پیکجنگ متعارف کرائی جو ایکسپائری سے قبل رنگ تبدیل کرنے کی صلاحیت سے لیس ہے۔ کراچی کی فیکلٹی آف فارمیسی کے زیر اہتمام مختلف جامعات کے دو سو سے زائد طلبہ نے صحت کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ماحولیاتی پائیداری، تکنیکی ترقی جیسے منصوبے سمیت مختلف سائنسی مقابلوں میں بھرپور حصہ لیا اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ طلبہ نے ادویات کی منفرد پیکجنگ جبکہ روبوٹک میڈیسن ریمائنڈر بنا کر سب کو حیران کردیا۔جامعہ کراچی میں فارمیسی سائنس کلب کے زیر اہتمام ہیلتھ کیئر سیکٹر کی خدمات کے اعتراف کیلئے خصوصی تقریب بھی منعقد کی گئی تقریب کے مختلف سیشنز میں فارمیسی کے طلبہ کو جدید تحقیق،فارمیسی پریکٹس کے حوالے سے آگاہی، ادویات کی حفاظت اور مریضوں کی بہتر دیکھ بھال متعلق مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی اور فارمیسی کی نئی تکنیکوں اور ان کے استعمال پر تربیت فراہم کی گئی۔فیکلٹی آف فارمیسی نے ورلڈ فارماسسٹ ڈے کی مناسبت سے مباحثے اور سائنسی مقابلے کرائے جس کی سرپرستی ڈاکٹر ثناء سرفراز نے کی۔ اس تقریب کا مقصد فارماسسٹ کی صحت عامہ کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا اور طلبہ کے درمیان فارمیسی کے پیشے کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا تھا۔طلبہ نے صحت کے مسائل میں کمی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور فارما کینوس کی جانب سے طلبہ نے پیکیجنگ ڈیزائن میں اپنی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کیں، منفرد پیکجنگ سے دوائی کی ایکسپرائری وقت سے قبل کلر کی صورت میں معلوم ہو جائے گی جبکہ پوسٹر مقابلے بھی کروائے گئے فیکلٹی آف فارمیسی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر حارث شعیب نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس شعبے میں مستقبل کے صحت کے نتائج پر اثر ڈال سکتے ہیں۔فارمیسی سائنس کلب کے سربراہ ابراہیم معروفی نے کہا فارمیسی کلب مسلسل دس سال سے ہر سال مختلف سیشنز، مقابلوں کا انعقاد کرواتی ہے جس سے طلبہ کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے ہم بین الاقوامی سطح کے ہیلتھ کئیرز کی خدمات کو یاد رکھتے ہیں۔کلب کی کارپوریٹ افئیرز ماہیم زیدی نے کہا اس نمائش میں 5 سو سے زائد طلبہ نے انرولمنٹ کی جبکہ 2 سو سے زائد طلباوطلبات نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا۔ جس میں کراچی کی مختلف جامعات نے ایک پلیٹ پر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ جیتنے والے طلبہ کو انعامات اور شیلڈز پیش کی گئیں۔مہمان مقررین اور معزز ججوں کیپینل نے شرکاء کو قیمتی بصیرت اور آراء پیش کیں۔سیمینارز میں بائیر، پلاٹینیم پارٹنر، میڈیشور اوریک سمیت دیگر برانڈز نے تعاون کیا فارمیسی کی تعلیم کے فروغ کیلئے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا۔