نومبر 23, 2026

ٹرمپ خاتون صحافی پر برہم، بدتمیز قرار دے دیا، پچھلی صف میں بیٹھنے کا مشورہ بھی دے دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر صحافیوں کے سوالات پر برہم ہوگئے اور ایک نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر کو سخت الفاظ میں جواب دیتے ہوئے انہیں بدتمیز خاتون قرار دے دیا۔خاتون صحافی نے صدر ٹرمپ سے ایک سوال کیا تو وہ غصے میں آگئے اور رپورٹر سے الٹا پوچھ لیا کہ ’’آپ ہیں کون؟‘‘ٹرمپ نے خاتون صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک بدتمیز خاتون ہیں اور آپ کو پچھلی صفوں میں بیٹھنا چاہیے تھا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی سامنے آئی ہے، جس میں امریکی صدر کو خاتون رپورٹر کے سوال پر ناراضی کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کا صحافیوں کے ساتھ سخت رویہ کوئی نیا معاملہ نہیں۔ ایک اخبار نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ شاید ہی کوئی دن ایسا گزرتا ہو جب ٹرمپ کسی صحافی پر برہم نہ ہوں۔ عموماً اس کی وجہ ایسے سوالات ہوتے ہیں جو انہیں پسند نہیں آتے۔ٹرمپ کے اس رویے کے بعد ایک بار پھر امریکی صدر کے صحافیوں کے ساتھ برتاؤ اور تنقیدی سوالات برداشت کرنے کی صلاحیت پر بحث شروع ہوگئی ہے۔